کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ،کہ نصیر آباد کے علاقے چھتر کے قریب ہوتی ناکہ کے مقام پر پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت گھات لگا کر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ گزشتہ رات کے حملے کے بعد ہمارے ساتھیوں کا تعاقب کررہے تھے۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ فورسز کے قافلے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور بلوچ سربازوں کے درمیان دو گھنٹے تک طویل جھڑپ ہوئی۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے پندرہ اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے جبکہ راکٹ حملوں کی زد میں آکر فورسز کی دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔
بی ایل ٹی کے ترجمان نے کہا ہے تنظیم کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے ۔


