ڈیرہ مراد جمالی( ہمگام نیوز)نصیر آباد کے علاقے ربیع کینال سے بر آمد ہو نے والی لاش کی شناخت نہ ہو سکی میو نسپل کمیٹی کے عملے نے لاوارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود موضع گورشانی کے علاقے سے پولیس نے گزشتہ روز ایک نوجوان کی لاش بر آمد کر لی تھی جسے فائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے لاش کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں شناخت کے لیئے رکھ دیا گیا تھا ہفتہ کے روز میو نسپل کمیٹی کے عملے نے لاش کی شناخت نہ ہو نے کی وجہ سے اسے لا وارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔


