جنیوا(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے بلوچ رہنما نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ شہید گودی زامر بگٹی اور ان کی بیٹی شہید جانا کے نویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید گودی ہمیشہ بہادری سے قائد تحریک نواب براہمدغ بگٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور ہر کھٹن حالات کا مقابلہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید گودی کو ان کی معصوم بچی کے ہمراہ بزدل دشمن نے شہید کر کے یہ سمجھا کہ نواب براہمدغ خاموش ہوجائے گے یا پھر اپنے کارواں سے ہٹ جائینگے مگر دشمن کے ایسے بزدلانہ وار سے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کے جانشین خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ ان میں مزید بہادری سے اپنے کارواں کو منزل کی جانب لے جانے کا جزبہ پختہ ہوجاتا ہے۔
بی آر پی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ قوم کا دشمن غیر مہذب ہے وہ نہتے خواتین اور بچوں کو شہید یا اغوا کر کے سمجھتا ہے کہ وہ قومی تحریک کو کمزور کر پائے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔
شیر محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی نے اپنی قوم کو یہی سکھایا ہے کہ جب بھی تمہارا دشمن خواتین اور بچوں یا کمزوروں پر حملہ آور ہو تو سمجھ لینا کہ اسے اپنی شکست واضع نظر آرہی ہے۔
انھوں نے شہید گودی سمیت تمام شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔


