Homeخبریںنواب شاہ: مسافر کوچ حادثے کا شکار ہونے سے 6 افراد جاں...

نواب شاہ: مسافر کوچ حادثے کا شکار ہونے سے 6 افراد جاں بحق 30 افراد زخمی

نواب شاہ(ہمگام نیوز) مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ڈرائیور سمیت 6۔ مسافر جاں بحق 30 زخمی

مسافر کوچ قاضی احمد بائی پاس چوک پر ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے وقت الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

Exit mobile version