Homeانٹرنشنلنواب شاہ میں ہونے والے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں...

نواب شاہ میں ہونے والے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ایس آر اے

نواب شاہ(ہمگام نیوز) سندھودیش روولیوشنری آرمی نے آج صبح قاضی احمد شہر (نواب شاہ) میں ڈیران روڈ پر مذہبی شدت پسند تنظیم جماعت الدعوۃ (لشکر طیبہ) کے سرکردہ رہنما سردار حسین آرائیں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 ایس آر اے نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ

 سردار حسین آرائیں پاکستانی ایجنسیوں کا اہم ایجنٹ تھا، جو پاکستانی ایجنسیوں کی مدد سے جماعت الدعوۃ (لشکر طیبہ) کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ وہ جماعت الدعوۃ کے سیاسی محاذ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے 2018 کے الیکشن میں PS-40 نوابشاہ سے صوبائی نشست کے لیے بھی کھڑے ہوئے تھے

 اور ضلع نوابشاہ میں پنجابیوں کی آباد کاری میں ان کا بڑا کردار رہا ہے۔

 ایس آر اے سندھ کی زمینوں وسائل ، دریاؤں، سمندروں اور کارونجھر پہاڑوں سمیت سندھ کے ایک ایک انچ کے تحفظ اور دفاع کے لیے لڑتا رہے گا۔

ایس آر اے نے پنجابیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو سندھ خالی کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

 اور کہا کہ سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں

Exit mobile version