چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںنوشکی،کوئٹہ و پنجگور میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

نوشکی،کوئٹہ و پنجگور میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈلانگو آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے محراب خان ولد محمد علی جتوئی سکنہ ڈیرہ مراد جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش سولہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر یونس نامی شخص کو قتل کردیا ،تفصیلا ت مطابق گزشتہ شب رات گئے تین بجے نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے عیسئی میں یونس ولد عبداللہ کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا جو موقع پر ہی ہلاک ہوئے،دوسری طرف نوشکی گری ڈاک کے مقام پر موٹرسائیکل ریسنگ کے دوران مبینہ طور پر ریسنگ ہارنے پر ایک شخص کی فائرنگ ،ایک شخص جان بحق،اطلاعات کے مطابق گری ڈاک میں موٹرسائیکل ریسنگ کے دوران مبینہ طورپر ریسنگ ہارنے والے شخص نے فائرنگ کرکے برکت علی ولد محمد حیات ساکن جمال آباد کو قتل کرکے فرار ہوگیا،لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کردی ہے جبکہ ایک اور واقعہ میں کلی محمد حسنی میں بچوں کے کھیل کود کے دوران علی مردان محمد حسنی کا گیارہ سالہ کمسن بچہ تالاب میں گرکر جان بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز