Homeانٹرنشنلنوشکی، جھگڑے کے دوران فائرنگ، 4 افراد زخمی

نوشکی، جھگڑے کے دوران فائرنگ، 4 افراد زخمی

نوشکی ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر نوشکی کے کلی بیدی میں موٹر ریسنگ پر لڑائی جھگڑے میں 4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے کلی بیدی میں موٹر سائیکل ریسنگ میں حصہ لینے والے نوشکی کلی ناصر خان کے قریب آپس میں لڑ پڑے۔

لڑائی کے دوران ہوائی فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والوں میں بابو مہیم خان عالم خان ہدایت اللہ اور علی جان شامل ہیں جنہیں میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version