جمعه, جنوري 24, 2025
Homeخبریںنوشکی:سیندک پروجیکٹ کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرپر حملے کی زمہ...

نوشکی:سیندک پروجیکٹ کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرپر حملے کی زمہ داری قبول کرتےہے:BLT

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن ٹائیگرزکے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ رات نوشکی کے علاقے مل میں سیندک پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک چینی کمپنی کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکر پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور ہلاک جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہوا ہے۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ سرزمین پر بلوچ قوم کی منشا کے خلاف کام کرنے والے پاکستانی و بین الاقوامی کمپنیوں اور ان کے ساتھ منسلک لوگوں پر بی ایل ٹی کے حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی اور بلوچ دشمن ریاست کے خلاف کاروائیاں آزاد و خوشحال بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز