کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوشکی اور واشک سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 2014 کو نوشکی کلی غریب آباد سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے ولا حبیب الرحمان مینگل ولد سعداللہ مینگل گذشتہ دن بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ ایک سال قبل لاپتہ ہونے والا محبوب جمالدینی بھی بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔
دوسری جانب 6 ماہ قبل لاپتہ ہونے والا احمد جان سکنہ واشک گذشتہ دن قابض پاکستانی فورسز کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔


