چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںنوشکی سے برآمد ہونے والے لاشوں کی ڈی این ٹیسٹ نہیں کی...

نوشکی سے برآمد ہونے والے لاشوں کی ڈی این ٹیسٹ نہیں کی گئی.نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چےئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ نوشکی سے ملنے والی تین نعشوں کی شناخت نہیں ہوئی تھی پولیس سرجن نے ہمارے درخواست پران مسخ شدہ لاشوں اورلواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے مگرانتظامیہ ان کاڈی این اے ٹیسٹ سے انکاری ہے جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین سخت پریشان کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ خود ڈی این اے ٹیسٹ کرائے حالانکہ ہمارے درخواست پرسپریم کورٹ آف پاکستان نے چاروں صوبوں کوحکم دیاکہ جوبھی ناقابل شناخت نعش ملے تواس کافوری طورپرڈی این اے ٹیسٹ کرایاجائے لہذاء ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ ان تین مسخ شدہ نعشوں کے حوالے سے جولاپتہ افراد کے لواحقین نے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے دئیے ہیں اس کافوری طورپرڈی این اے ٹیسٹ کرایاجائے بصورت دیگرہم انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز