پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںنوشکی میں سنگ مر مر لے جانے والے ٹرالروں پر حملوں کی...

نوشکی میں سنگ مر مر لے جانے والے ٹرالروں پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں مصروف کمپنی کے ٹرالروں پر نوشکی کے علاقے مل میں خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ٹرالروں کو شدید نقصان پہنچا اور ایک کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

سرباز بلوچ نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزکورہ کمپنی سنگِ مر مر کی سپلائی پہلے پنجاب اور پھر دیگر ممالک کرتی ہے ہم نے اس سے قبل بھی مزکورہ کمپنی کو متنبہ کیا تھا اور ایک بار پھر کرتے ہیں کہ بلوچ وسائل کی لوٹ گھسوٹ سے خود کو الگ کریں اور اپنا کام بند کر کے ہماری سرزمین سے نکل جائیں ورنہ ہمارے اس طرح کے حملوں میں مزید شدت آئے گی جس کے سبب ہونے والے جانی نقصانات کے زمہ دار بھی کمپنی خود ہوگی۔

بی آر اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لیویز اور پولیس فورس کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچ سربازوں کے تعاقب سے گریز کریں وگرنہ ان کا وہ حال کیا جائے گا جو نصیر باد پولیس کا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر اے کی کاروئیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز