نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی میں گزشتہ شب نقاب پوش چوروں نے دو دکانوں کا صفایہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چوروں نے جناح روڑ پر واقع راج کمار جنرل اسٹور اور ازان موبائل کی دکان کو لوٹ کر دونوں دکانوں کا صفایہ کردیا۔ مالکان کے مطابق چور جنرل اسٹور سے ایک لاکھ نقدی جبکہ قریب ہی واقعہ موبائل دکان سے 2 لاکھ مالیت کے موبائل لے اڑے۔
ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ علی احمد بگٹی جائے وقوع پر پہنچ کر دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایس ایچ او نوشکی علی احمد بگٹی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گزشتہ شب نوشکی بازار میں دو دکانوں کی چھت سے ایک ڈیڈھ فٹ کا سوراخ کیا گیا ہے مگر جاے وقوعہ پر چوری کے کوئی شواہد اور آثار نہیں ملے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا میں لاکھوں روپے کی چوری کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نوشکی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ کر عوام کو بہت جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔