نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ایک بلوچ فرزند بازیاب ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی سے 4 اپریل 2015 کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا بلوچ فرزند عبدالکریم بادینی ولد عبدالغفور بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے عبدالکریم کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.