نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی کے علاقے کلی قاضی آباد میں چاغی فلور مل کے قریب واقع ایف سی کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔
حملے کے بعد قابض فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کردیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔