نوشکی (ہمگام نیوز ) نوشکی میں مسجد روڈ کے قریب ہینڈ گرینڈ سے حملہ گیارہ افراد زخمی ہوئے ۔
تفیصلات کے مطابق نوشکی میں مسجد روڈ پر پاکستانی جھنڈا فروخت کرنے والے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دھماکہ نوشکی بازار میں مسجد روڈ پر اس وقت ہوا جب چودہ اگست کی مناسبت سے تقریب منائی جارہی تھی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے البتہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


