جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںنوشہرہ : اضاخیل میں دھماکہ ،اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

نوشہرہ : اضاخیل میں دھماکہ ،اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

نوشہرہ ( ہمگام نیوز ) نوشہرہ کے علاقے میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل گوادم کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فون پر مشکوک پارسل کی اطلاع موصول ہوئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کاروں نے جب مشکوک پارسل کا جائزہ لیا تو اس میں گیس سلنڈر کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔

 

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

 

دھماکے کے  زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال، جبکہ دیگر زخمیوں کو نوشہرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر آپریشن شروع کردیا۔ 

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد گیس سلنڈر کے ساتھ ایک گھر کے باہر پڑا ہوا تھا، جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز