چاغی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے علاقے چاغی نوکنڈی سے متصل سرحدی صحرا میں اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کو ضبط کرکے ڈرائیوروں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر انہیں بے یار و مددگار ویرانے میں چھوڑ دیا گیا ہے، جس کی وجہ تین ڈرائیور شدید گرمی میں بھوک اور پیاس سے جانبحق ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے ویران سرحدی علاقے میں دو سو کے قریب گاڑیوں کے ریڈیٹرز میں ریت ڈال کر بیٹریز اتار دیئے اور ڈرائیوروں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا،جو چھ گھنٹے پیدل سفر کرنے کے بعد انہیں کوئی گاڑی نہیں ملی بلآخر شدید گرمی میں بھوک و پیاس کی وجہ سے جانبحق ہوگئے ہیں۔
ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا میں کردش کر رہا ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحرا میں تین لاشیں پڑی ہیں، یہ لاشیں ان گاڑی ڈرائیوروں کی ہیں جو بلوچستان سے افغانستان اشیائے خوردنی و دیگر ضروریات زندگی کے سامان لے جاتے اور لاتے ہیں جن کی گاڑیوں کے بیٹریز سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے اتار دیئے گئے اور ڈرائیوروں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اہلکاروں کی فائرنگ سے دو ڈرائیور جانبحق ہوئے تھے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں دوسری جانب اہلکاروں نے ڈرائیورز کی گاڑیوں کو ناکارہ بنا کر انہیں لق و دق صحرا میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے اب تک کم از کم تین افراد پیاس اور بھوک کی شدت کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جن کی لاشیں صحرا میں پڑی دیکھی جاسکتی ہیں،