سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںنوید بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کل کوئٹہ پریس...

نوید بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کل کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا: لواحقین

کوئٹہ ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق جبری گمشدگی کا شکار نوید بلوچ کی فیملی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار نوید بلوچ سمیت تمام لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے کل بروز جمعرات کو 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس مناسبت سے نوید بلوچ کے لواحقین کی جانب سے تمام مکاتب فکر بشمول سول سوسائٹی وکلاء برادری نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام انسان دوست حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کریں۔

واضح رہے کہ نوید بلوچ کی فیملی نے گزشتہ روز ان کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کیا تھا۔

بلوچستان کے ضلع خاران سے تعلق رکھنے والے نوید بلوچ بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ کامرس کا طالب علم ہے۔ 11 اکتوبر کو رات کے وقت ریاستی فورس سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر پر جارحیت کرتے ہوئے خواتین پر تشدد کیا اور نوید بلوچ کو جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز