Homeخبریںنیدرلینڈ میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما پر حملہ

نیدرلینڈ میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما پر حملہ

ایمسٹرڈیم ( ہمگام نیوز) کردستان ڈیموکریٹک پارٹی آف ایران (کے ڈی پی) کی قیادت کی ممتاز شخصیت اور سابق ممبروں میں سے ایک صادق زرزا کو 20 جون، 2020 کو جمعہ کے دن نیدرلینڈز میں چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ میں رہائش پذیر اور خصوصی علاج لینے کے لئے نیدرلینڈ میں رہنے والے ایرانی صوبہ جنوبی آذربائیجان کے اوشونیہ شہر سے تعلق رکھنے والے “آر پی” کی پہچان رکھنے والے ایک شخص نے “صادق زرزا” کو فون کیا جس میں ان سے براہ راست ملاقات کی درخواست کی۔

جب صادق زرزا مقررہ وقت پر ملاقات کی جگہ پر پہنچے تو ان کو دعوت دینے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا۔ اس حملے میں ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوئی۔

صادق زرزا کئی سالوں سے کردستان ڈیموکریٹک پارٹی آف ایران (کے ڈی پی) کے سرکردہ رکن رہے ہیں اور کے ڈی پی کے انتہائی ہمدرد اور نیک رہنماؤں میں سے ایک ہیں ۔انہوں نے اور ان کے خاندان نے کردستان میں کرد آزادی کی تحریک کے لئے قابل قدر خدمات انجام دئیے ہیں۔

یاد رہے کہ صادق زرزا کے ڈی پی کے سابق رہنما عبدالرحمان قاسملو کا بھانجھا ہے جسے ایرانی دہشتگرد گروہ نے 17 ستمبر 1992 میں جرمنی کے شہر برلن میں ایک ریسٹورنٹ پر حملے کے دوران دیگر کرد رہنماؤں کے ساتھ شہید کیا گیا تھا۔

Exit mobile version