Homeخبریںایران: کردوں اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ، پاسداران انقلاب کے 3...

ایران: کردوں اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ، پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک

 

ایران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق منگل کی شام کرد اپوزیشن فورس اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان اورمیہ شہر کے نزدیک ایک گاؤں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں جو بدھ کے روز تک جاری رہیں۔

انسانی حقوق کی ایک کرد ایرانی تنظیم کے مطابق کوران گاؤں کے جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کے قریب تین اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ پاسداران انقلاب نے پورے گاؤں کا محاصرہ کرکے آمد و رفت کے تمام راستے بند کردئیے اور ساتھ ہی علاقے میں مزید سکیورٹی اداروں کے تازہ دم دستے بھی بھیج دئیے۔

کرد تنظیم کے ذرائع کے مطابق علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کا سلسلہ روک دیا گیا ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کئی مزید ہیلی کاپٹر بھیجے گئے اور علاقے میں کرفیو بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

تاہم ابھی تک کسی ایرانی کرد جماعت نے ان جھڑپوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ایرانی سرکاری میڈیا کی طرف سے کوئی خبر نشر کی گئی ہے۔

Exit mobile version