دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںنیویارک کے گورنر کی سابق خاتون معاون پہلی بار جنسی ہراس۔

نیویارک کے گورنر کی سابق خاتون معاون پہلی بار جنسی ہراس۔

نیویارک(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق نیویارک کے گورنر اینڈرو کومو کی سابق خاتون معاون بریٹنی کومیسو کے مطابق وہ آج پیر کے روز نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں پہلی مرتبہ علانیہ طور پر بات کریں گی۔ بریٹنی گورنر کومو کے خلاف جنسی ہراس کے حوالے سے شکایت پیش کر چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کومو کے افعال پر ان کا محاسبہ کیا جائے۔

بریٹنی ان 11 خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے کومو پر جنسی ہراس کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ بات گذشتہ ہفتے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتائی گئی۔

گورنر کومو اب تک مستعفی ہونے کے مطالبات مسترد کر چکے ہیں۔ وسیع پیمانے پر ہونے والے ان مطالبات میں کومو کے ڈیموکریٹک ساتھی مثلا صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں۔ البتہ کومو کو ریاست کے قانون سازوں کی جانب سے سبک دوشی کے اقدامات کا سامنا ہو گا۔

برٹنی کومیسو نے گذشتہ ہفتے الپائنی کاؤنٹی کی پولیس کے سربراہ کے دفتر میں فوجداری نوعیت کی شکایت پیش کی تھی۔ دوسری جانب گورنر کومو نے کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی کے ارتکاب کی تردید کی ہے۔ اگرچہ وہ اس بات ک اقرار کر چکے ہیں کہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے والہانہ محبت کی کوشش سے شاید ان میں سے بعض لوگ پریشانی محسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز