Homeخبریںنیٹو رکنیت، سویڈن اور فن لینڈ درخواست آج جمع کرائیں گے، وزیر...

نیٹو رکنیت، سویڈن اور فن لینڈ درخواست آج جمع کرائیں گے، وزیر اعظم سویڈن

برسلز (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ نیٹو اتحاد کی رکنیت کیلئے درخواست آج جمع کرائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹو رکنیت بحیرہ بالٹک کے علاقے میں سیکیورٹی کو مضبوط کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شمالی یورپ میں سلامتی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر فن لینڈ اور وزیر اعظم سویڈن کی امریکی صدر سے جمعرات کو ملاقات طے ہے۔

دوسری جانب روس نے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کو سنگین اور تاریخی غلطی کہا ہے۔

Exit mobile version