Homeخبریںوادی مشکے میں فوجی آفیسر سمیت آٹھ اہلکاروں کو ہلاک کیا ـ...

وادی مشکے میں فوجی آفیسر سمیت آٹھ اہلکاروں کو ہلاک کیا ـ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے ایک آفیسر سمیت آٹھ اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں آج جمعرات اکیس جولائی کی رات سات بجے ملیشبند میں فوجی قافلے کی ایک ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قافلے میں شامل ایک ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار ایک فوجی آفیسر،سمیت آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور ویگو گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version