جورا (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے جورا میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق، دو افراد زخمی اور ایک تاحال لاپتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے جورا میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی توازن برقرار نہ رکھنے پر دریائے نیلم میں جاگری۔
مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 4 جاں بحق ہوچکے ہیں اور دو زخمی ہیں جب کہ ایک لاپتا مسافر کی تلاش جاری ہے۔


