شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںواشنگٹن:عمران خان کا خطاب ،فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنان نے پاکستان مردہ...

واشنگٹن:عمران خان کا خطاب ،فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنان نے پاکستان مردہ باد اور آزاد بلوچستان کے نعرے بلند کیے

واشنگٹن (ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران آڈوٹوریم میں فری بلوچستان موومنٹ کے پولیٹیکل ایکٹوسٹ نے آزاد بلوچستان کے حمایت اور قابض پاکستانی ریاست کے مظالم کے خلاف پرجوش نعرے بلند کیئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہِ امریکہ کے موقع پر واشنگٹن میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان سمیت دیگر پاکستانی مقتدراعلی نے خطاب کیا۔اس دوران آڈوٹوریم میں FBMکے تین نوجوانوں نے ہزاروں پاکستانیوں کے درمیان قوم دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کیئے۔

عوامی اجتماع کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی آڈوٹوریم میں موجود تھے، جبکہ تینوں نوجوانوں نے کئی دیر تک بلوچوں کے حق میں آواز بلند کی۔

اس دوران پاکستان مردہ باد، جئے بلوچستان ، آزاد بلوچستان اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے بلند کیئے گئے۔ تین نوجوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کے درمیان کھڑے ہوکر کئی دیر تک نعرے لگایا کہ بلوچوں کا قتل عام بند کرو، اس دوران پاکستانیوں نے انہیں روکنے کی بھرپور کوششیں کیں، لیکن بلوچ نوجوانوں نے پاکستانی فوج کے مظالم سے پردہ اٹھا کر آخر تک اپنے صدائے حق کو بلند کرتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز