واشک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، 15 فروری 2025 کو ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے واشک کے علاقے راگے تنک میں رات کے وقت ایک گھر پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والے کی شناخت شہباز خان ولد محمد، ساکن راگے تنک واشک کے طور پر ہوئی۔
مقتول کے خاندان کا کہنا ہے کہ قبل ازیں 2018 میں شہباز کے بھائی برکت کو بھی ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


