آواران (ہمگام نیوز) واشک کے علاقے راغے میں قابض پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ان کے ورثہ کے حوالے کردی ہے۔
ویب ڈیسک کے مطابق گزشتہ قابض پاکستانی فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے واشک کے راغے تریپ میں آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ اسی دوران قابض فوج و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں دو بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر ایف سی کیمپ منتقل کردیا جن کی شناخت مجید ولد جان اور ثناء ولد نبی بخش کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
جبکہ آج صبح پاکستانی فوج نے حراست میں لیے گئے نوجوان مجید ولد علی جان کی تشدد زدہ لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا جبکہ ثناء ولد نبی بخش تاحال پاکستانی عقوبت خانوں میں قید ہے۔
خدشہ کیا جارہا ہے شہید مجید کو کیمپ میں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ان کی گردن اور ہاتھ پاوں توڈ دیئے گئے ہے ۔شہید مجید واشک کے علاقے راغے تریپ کے رہائشی جن کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے ۔