واش( ھمگام نیوز) رسناک کے مطابق گزشتہ روز 18 نومبر کو ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر واش اور شستون محور کے 20 ویں کلومیٹر پر سمندر کے قریب ایک گاڑی کے الٹ جانے سے ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفچیلات کے مطابق اس حادثے میں گاڑی سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں امدادی کارکنوں نے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی افراد میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا۔
حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
تاحال جاں بحق و زخمی افراد کی شناخت ابھی تک نہ ہوسکی۔