کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے میں واقع گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ میں روزانہ بچیوں پر تشدد اور جرمانے سے تنگ والدین کا احتجاج ۔
تفصیلات کے مطابق والدین کا اسکول حکام پر بچیوں پر جسمانی تشدد اور روز کی فائن وصول کئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان کے بچیوں کو ہیڈماسٹر اور اسٹاف کی عذاب سے نجات دلائیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے وہ حکام کی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود یہ تشدد کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔