(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق دنیا کے دو بڑے قرض دہندگان عالمی بینک اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے کچھ شرائط پوری کرنے میں تاخیر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF کے ساتھ بات چیت میں تعطل کی وجہ سے پاکستان کو مزید 1 بلین ڈالر قرض کی منظوری ملتوی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک 1.5 بلین ڈالر کے اصل منصوبے کے مقابلہ میں 28 جون 2021 کو 800 ملین ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گی۔
پاکستان اور ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالر کے تین قرضوں پر بات چیت کی تھی۔
ورلڈ بینک نے پائیدار معیشت پروگرام کے تحت ایک قرض کی منظوری ملتوی کردی ہے۔
سیکیورٹی ہیومن انویسٹمنٹ کے تحت دوسرے دو قرضوں کا حجم 500 ملین ڈالر سے کم کرکے 400 ملین ڈالر کردیا ہے۔پاکستان کی جانب سے کچھ شرائط پوری نہ ہونے پر عالمی بینک نے قرض کی رقم میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک ADB نے 300 ملین ڈالر کے انرجی سیکٹر ریفارمز اور مالی استحکام پروگرام کی منظوری کچھ وقت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔


