دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںوسطی لندن میں فائرنگ سے چار خواتین اور دو بچیاں زخمی

وسطی لندن میں فائرنگ سے چار خواتین اور دو بچیاں زخمی

لندن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شمالی لندن کے ایک چرچ کے قریب ہفتے کے روز فائرنگ کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب وہاں جنازہ ہو رہا تھا۔ برطانوی پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں چار خواتین اور ایک دوسری بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔

فائرنگ سے زخمی ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دوسری چار زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی عمریں 21، 48، 54 اور 41 سال بتائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک 12 سالہ لڑکی جس کی ٹانگ میں معمولی زخم آیا تھا کو اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

لندن پولیس کا کہنا تھا کہ ‘یہ واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا جہاں ایک جنازہ ہو رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ گولیاں چلتی کار سے چلائی گئیں جو اس کے بعد جائے وقوعہ سے دور نکل گئی۔’

پولیس کو چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد لندن ایمبولینس سروس اور ایئر ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔

تاہم اس کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، لیکن تفتیش کاروں نےشہریوں پر زور دیا ہے کہ اگرکسی کے بعد اس واقعے کی کوئی ویڈیو فوٹیج موجود ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرکے اس کے حوالے کرے تاکہ تفتیش میں مدد لی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز