ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے ملک کی اسٹاک مارکیٹ پربھی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویو کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ “TASI” کا مرکزی انڈیکس کل بدھ کے روز تجارت کے اختتام پر 2.57٪ یا 264 پوائنٹس تک پہنچا۔
سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں یہ معمولی چڑھاؤ مملکت کی معاشی ترقی سے متعلق گفتگو اور معاشی کارکردگی کے بارے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گفتگو کےمثبت اثرات کا نتیجہ ہے۔ انہوں بے اپنے انٹرویو میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ سے وابستہ کمپنیوں کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آرمکو میں 1 فی صد حصص کی پیش کش ہے۔
‘ٹاسی’ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر کاروبار 10531.2 پوائںٹس تک جا پہنچا۔ سنہ 2014ء کے بعد یہ بلند ترین سطح ہے اور چند گھنٹوں کے دوران سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 19 کروڑ کا کاروبار کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 457.39 ملین شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی۔
آرامکو کے حصص میں 13 اعشاریہ 13 فی صد اضافہ ہوا۔ آرامکو کے پوائنٹس 35 اعشاریہ 8 ریکارڈ کیے گئے۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد نے آرامکو کے ایک فی صد حصص غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
کوانیزا کیپیٹل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماجد کبارہ نے ‘العربیہ’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سرمایہ کاری کے اخراجات سے ریاست میں معاشی نمو اور کاروباری شعبے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
انہوں نے انویسٹمنٹ فنڈ کی بڑی سرمایہ کاری کو مالی اعانت فراہم کرنے کے ذریعے ایک اہم نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی اعانت کا ایک ذریعہ سعودی مارکیٹ میں منافع بخش کمپنیوں کی فہرست بناتے ہوئے مقامی سرمایہ کاری سے اخراج ہوگا جودنیا کی 10 بڑی اسٹاک مارکیٹس میں سے ایک ہے۔