وندر(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وندر میں منشیات چرس کرسٹال ہیروئن کے بے پناہ اضافے اور نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر وندر میں منشیات کی روک تمام کے حوالے سے وندر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بعد جمعہ نماز کے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت وندر رسول سوسائٹی کے چیئرمین عبد الستار انگاریہ ممتاز سیاسی سماجی رہنما کامریڈ محمد سلیم بلوچ سابق وائس چیئرمین وندر محمد اسلم سوری ڈین فیکلٹی ڈاکٹر نور محمد انگاریہ اسسٹنٹ کنٹرولر عبدالخالق انگاریہ سابق نائب ناظم ڈاکٹر نور محمد مفتی نذیر احمد مگسی سابق چیئرمین عظیم بزنجو یوسف پٹھان و دیگر کررہے تھے ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے قومی شاہراہ پرگشت کیا اور منشیات کے خلاف نعرے بازی کی بعد ازاں ریلی کے شرکا قومی شاہراہ پرگشت کرتے ہوئے میراں پیر چوک پر جمع ہوگئے جہاں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عبد الستار انگاریہ کامریڈ سلیم بلوچ ڈاکٹر نور محمد انگاریہ مولوی شبیر احمد دریاخان انگاریہ ظفر زیب عبدالخالد انگاریہ اختر خاصخیلی و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تہیہ کیا ہے کہ ہم نوجوانوں نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے تمام اداروں پولیس اور منشیات روکنے والے تمام اداروں سے تھا دن کیا جائے گا اور ان کی مدد کی جائے گی اور منشیات فروشوں کو ہر حال میں بے نقاب کیا جائے گا اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگز بھی کی جائیں گی اور بتدریج اس تحریک کو ئبرھایا جائے گا مقررین نے تمام لوگوں سے اپیل کہ وہ اس سلسلے میں تحریک میں بڑھایاجائے گا مقررین نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بعد ازاں مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔ اس موقع پرسابق ڈسٹرکٹ کونسل رکن حاجی حبیب اللہ میربحر علی گل خان دادن خان ہمدردان لسبیلہ ویلفیئر (رجسٹرڈ)کے چیئرمین دریا خان انگاریہ، صدر غلام علی انگاریہ، جنرل سیکریٹری عبدالحکیم برادیہ کے