وندر ( ہمگام نیوز) وندر میں نامعلوم شخص نے نجی اسکول میں گھس کر کلاس روم میں رکھے ہوئے فرنیچر کو آگ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سونمیانی وندر کے صدر مقام وندر میں میراں پیر روڈ پر نجی اسکول ٹی سی ایف کی عمارت میں رات کی تاریکی میں نامعلوم شخص نے اسکول کی عمارت کی دیوار پھلانگ کر اسکول کے ایک کلاس روم میں رکھی ہوئی لکڑی کی کرسیوں پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے کلاس روم میں رکھی ہوئی لکڑی کے فرنیچر جل کر خاکستر ہو گئے ۔
نامعلوم شخص اسکول کے فرنیچر میں آگ لگانے کے بعد فرار ہو گیا صبح کے وقت جب اسکول کا عملہ اسکول میں داخل ہوا تو کلاس روم میں آگ لگنے اور فرنیچر کے جلنے کا پتہ چلا جس پر اسکول کی انتظامیہ نے مقامی پولیس کو اطلاع کی مقامی پولیس نے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی جبکہ اسکول انتظامیہ نے پیر کے روز اس سلسلے میں مقامی معززین کی میٹنگ طلب کی ہے جو اس معاملے پر بحث کریں گے۔