یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںوندر، کوسٹ گارڈ کے ناروا رویہ سے تنگ آکر مالک نے کوچ...

وندر، کوسٹ گارڈ کے ناروا رویہ سے تنگ آکر مالک نے کوچ کو آگ لگا دی

وندر (ہمگام نیوز)کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ ناکہ کھاری غیر قانونی طور پر تنگ کرنے کوئٹہ اور بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹ کے لئے وبال جان بن گیا ہے
کوسٹ گارڈ کو کوئی روکنے والا نہیں جو جی میں آئے کرے،
کوسٹ گارڈ کی ظلم و زیادتی کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے تنگ آہ کرکے اپنے ہی کوچ کو احتجاجاً آگ لگا دیا،
چیکنگ کے بہانے کئی گھنٹے مسافروں کی تزلیل کرکے انکو روکے رکھتے ہیں، گاڑیوں کو اینٹی اسمگلنگ کے لئے چیک کرنے کے اختیارات کسٹم کے پاس ہے کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے عوام کا جینا محال کردیا ہے.
بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم و زیادتی کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے اپنے کوچ کو آگ لگا دیا جس کی باعث ٹریفک معطل ہوگیا،
متاثرہ ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ کوسٹ گارڈ ایک اژدھا کی شکل اختیار کرگیا ہے کئی سالوں سے کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ کو پریشان کر رکھا ہے،
اگر کوسٹ کے ظلم سے ہمیں نجات نہیں دیا گیا تو احتجاج ہم اپنے تمام کوچز کو اسی طرح آگ لگا دینگے،
بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے مگر ہمارے بچوں کے روزی روٹی کا نوالہ جان بوجھ کر چینا جا رہا ہے.
متاثرین ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ اگر ہماری داد رسی نہیں کیا گیا تو پورے بلوچستان میں احتجاج ہم اپنی کوچز کو آگ لگا دینگے،
کوسٹ گارڈ کا جو کام ہے وہ سمندری حدود میں ہےاسے وہاں منتقل کیا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام چین سکون کی زندگی بسر کرسکے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز