سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںوندر شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ

وندر شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ

وندر (ہمگام نیوز)  وندر شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ افسوسناک ہے ایک ہفتے میں متعدد چوری کے واقعات نے تاجروں کو پریشانی میں مبتلا کررکھا پولیس نفری انتہائی کم ہے دکانداران بھی تعاون کرکے چند پرائیویٹ چوکیدار رکھیں پولیس چوروں کا تعاقب کرکے فوری گرفتار کرے میونسپل کمیٹی وندر میں بھی درجنوں ملازمین ہیں مگر شہر میں ان کی ذمہداریوں کی ادائیگی نہ ہونے کے برابر ہے شہر کو لاوارث چھوڑا گیاہے۔ ان خیالات کااظہار بھوتانی کارواں وندر کے سینئر رہنما قبائلی شخصیت حاجی غلام حسین سور نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کی وجہ سے شہر میں لوگ پریشان ہیں ان کی کوئی چیز محفوظ نہیں لوگ گھروں کے اندر بھی خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں جبکہ باہر کا یہ عالم ہے کہ کوئی چیز نہیں چھوڑی جاتی پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے نفری میں کمی کے باوجود بھی پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہے مگر شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی نے کئی مسائل کو جنم دیاہے۔ دوسری جانب میونسپل کمیٹی وندر بھی شہری معاملات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مخلص نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ وندر میں شہریوں اور تاجروں کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بے خوف چوری کی وارداتوں میں ملوث چوروں کا راستہ روکا جائے ورنہ لوگوں کا اداروں پر سے بھروسہ ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز