Homeخبریںوندر میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں :بی...

وندر میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں :بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ کل رات بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے حب چوکی میں وندر کے مقام پر ایف سی اہلکاروں پر اس وقت دستی بم سے حملہ کردیا جب وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے گراونڈ میں اتر رہے تھے، جس سے ایف سی کے دواہلکار شدید زخمی ہوئے۔جبکہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول کے مقام پر واقع آرمی کیمپ اور پیدل گشتی ٹیم پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے آرمی کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

Exit mobile version