شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںوڈھ ، شاہ نورانی میں سیلابی ریلہ 3افراد بہہ گئے

وڈھ ، شاہ نورانی میں سیلابی ریلہ 3افراد بہہ گئے

خضدار (ہمگام نیوز) شاہ نورانی کے علاقے میں سیلابی ریلے میں 3افراد بہہ کر جاں بحق ہو گئے، ایک شخص کی لاش نکال لی گئیں جبکہ سیلاب میں بہہ جانے والی خاتون اور بچے کی لاش تاحال نہیں نکالی جاسکی، تفصیلات کے مطابق شاہ نورانی کے علاقے میں میلے پر آنے والے تین افراد سیلابی ریلے کی نظر ہو گئے، سیلابی ریلے میں میلے کے قریب قائم اشیاء خوردنوش کی اسٹال کو اپنے ساتھ بہا لے گئی جس کے باعث وہاں موجود تین افراد بھی سیلابی ریلے کے نظر ہو گئے، جن میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث تینوں افراد جاں بحق ہوگئے ، جن میں سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی تاہم رات گئے تک خاتون اور بچے کی لاش نہیں نکالی جاسکی ،انتظامیہ نے امدادی کام شروع کردیا ، لاشوں کی تلاش کا کام رات گئے تک جاری تھا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز