وڈھ (ہمگام نیوز ) اورناچ قادر آباد کے قریب ندی سے 10روز پرانی مسخ شدہ لاش بر آمد نعش نا قبل شناخت اورمتاثر ہونے کی وجہ سے لاش کو سرد خانے نہ ہونے کی وجہ سے اورناچ قادر آباد کے مقام پر امانتا دفنا دیا گیا تفصیلات کے تحصیلدار اورناچ عبداللہ مینگل کے مطابق ہفتہ کی الصبح اطلاع ملی کہ اورناچ قادر آباد کے مقام پر ند ی میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش پڑٰ ہوئی ہے دیگرلیویز نفری کے وہاں پر پہنچا ان کے مطابق لاش 8/10روز پرانی ہونے کی وجہ سے ناقبل شناخت تھی اور لاش اٹھانے کے بھی قبل نہ ہونے کی وجہ سے لاش کے امانتا قادر آباد کے مقامی قرستان میں دفنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خضدار اور وڈھ میں کے ہسپتالوں میں لاش رکھنے کی کوئی بھی سرد خانہ ہونے کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعددفنانا پڑا۔


