شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںوڈھ: دکاندار قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

وڈھ: دکاندار قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

وڈھ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 12 فروری 2026 کو شام تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر خضدار کے علاقے وڈھ، درکالا میں واقع ستار ہوٹل پر قابض پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت منیر احمد ولد شکر خان سکنہ وڈھ، ضلع خضدار کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے منیر احمد صبح سے شام تک اپنی دکان پر محنت مزدوری میں مصروف رہتے تھے اور اپنے اہلِ خانہ کا واحد کفیل ہیں۔

اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ منیر احمد کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز