یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںوڈھ میں فورسز کا گھر پر چھاپہ، قبائلی رہنماء ہلاک

وڈھ میں فورسز کا گھر پر چھاپہ، قبائلی رہنماء ہلاک

وڈھ(ہمگام نیوز) تحصیل وڈھ کے علاقہ لوپ میں قبائلی رہنما میر عبدالرحمٰن دینارزئی کے گھر پر سیکورٹی فورسز کا چھاپہ ، سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے میر عبدالرحمٰن دینارزئی موقع پر جاں بحق،جبکہ اس کا دامادمحمد حمزہ گولی لگنے سے شدید زخمی۔علاقے میں شدید خوف وہراس مقتول کا کسی بھی سیاسی یا عسکری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا خاندانی ذرائع۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے صبح تحصیل وڈھ شہر سے تقریبا14کلومیٹرجنوب مشرقی طرف لوپ کے علاقہ میں واقع میر عبدالرحمٰن دینارزئی کے گھر کو سیکورٹی فورسزنے عین اس وقت گھیرا ﺅ کر لیا تھا کہ اس وقت وہ فجر کی نماز پڑھنے کےلئے اپنے گھر سے مسجد کو جارہے تھے کہ مسجد پہنچے سے قبل ہی فائرنگ سے موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ اس کا داماد محمد حمزہ سیدھے ہاتھ میں گولی لگنے سے ہڈی ٹوٹ گئے ذرائع کے مطابق کے مقتول کو سینے میں گولیاں لگی تھی جس پر وہ جانبر نہ ہوسکے مقتول کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اپنے قبیلے کے سربراہ اور پر امن شہری تھے ان کا کسی بھی سیاسی یا عسکری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ دریں اثناءبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قوم اسمبلی میر عبدالرﺅف مینگل اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے قبائلی رہنما ءمیر عبدالرحمٰن دینارزئی کے فورسز کی ہاتھوں بے ہیمانہ شہادت او ر چادر و چار دیواری کے پامالی اور خاندان کو پریشان کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سیکورٹی اداروں کے سامنے مکمل طور پر بے اختیار اور بے بس ہے اور تمام اختیارات سیکورٹی فورسز کے پاس ہے فورسز چاہے جس وقت اور جس انداز میں لوگوں کو قتل کرے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں کوئی ان سے پوچھتا نہیں انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گرد لوگ رہتے ہیں اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے حکومت اور سیکورٹی اداروں کودن کے تارے دکھا چکے ہیں فورسز اور حکومت کو وہاں جانا گوارا نہیں ہوتا جبکہ شریف اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کے نام پر شہید کرتے ہیں جو کہ مڈل کلاس اور جمہور یت کے نام نہاد دعویدار حکمرانوں کےلئے باعث ندامت اور شرمندگی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ ایک شریف النفس انسان تھے ان کا کسی بھی عسکری یا دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے پھر بھی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز