شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںٹرانسپورٹر پاکستانی فورسز کی مدد سے گریز کریں : بی ایل ایف

ٹرانسپورٹر پاکستانی فورسز کی مدد سے گریز کریں : بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پرمختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے دشت کے علاقوں دشت درچکو اور دشت جنگل کراس میں دو مقامات پر ریاستی فورسز پر بھاری ، خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ متعدداہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا، ریاستی فورسز کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے سرمچار صابر جان عرف لعل ولد حمید نے جام شہادت نوش کی شہید سرمچار کو انکی بہادری اور جانبازی پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔کیچ کے علاقے ڈنوک میں عسکری تعمیراتی کمپنیfwo کے ایک ٹرک کو باروی سرنگ سے نشانہ بنا یا جس سے ٹرک باروی سرنگ کی زد میں آ کر مکمل تباہ ہو گیا،ٹرک میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔انیس دسمبر کو بالگتر ہنگول سے عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے ڈمپر گاڑی کو ڈرائیور سمیت تحویل میں لیا،گوادر کاشغر روڈ پر کام کرنے والے ڈمپر کو جلا دیا گیا اور ڈرائیور گل زمان جس کا تعلق وزیر ستان سے ہے اسے گرفتار کیا گیا، فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے تمام کمپنیوں و گاڑی مالکان کو پہلے ہی تنبیہ کیا تھا کہ وہ اس منصوبے پر کسی قسم کا کام نہ کریں ورنہ اپنی جان و مال کے ذمہ دار کود ہونگے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز