کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سدابہار کمپنی کی بس جلائے جانے کیخلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم باغ کے قریب کار اور نجی کوچ میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور دیگر مشتعل افراد نے نجی کمپنی کی بس کو آگ لگادی تھی، جس کے خلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مسلم باغ میں سدابہار کمپنی کی بس جلائے جانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔