پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںٹھٹہ سندھ ،ریلوےٹریک سے500گرام وزنی ریموٹ کنٹرول نصب بم برآمد

ٹھٹہ سندھ ،ریلوےٹریک سے500گرام وزنی ریموٹ کنٹرول نصب بم برآمد

ٹھٹھہ،سندھ ( ہمگام نیوز ) مقامی پولیس نے سندھ کے شہر جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن سے تین کلو میٹر دور ٹریک پر نصب بم برآمد ہونے کے بعد کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی اور لاہور ، راولپنڈی سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔
پٹڑی اور ٹرین کو اڑانے کے اس واقعے میں نامعلوم مسلح مزاحمتکاروں نے ڈاؤن ٹریک ( لاہور اور راولپنڈی سے کراچی آنے والے ٹریک) پر دھابیجی اور جنگ شاہی کے درمیان ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔
ٹھٹھہ ،سندھ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد سے بی ڈی ایس کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا جب کہ ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق حیدرآباد سے آنے والے بی ڈی ایس عملے نے 500 گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔
ایس ایس پی کے مطابق واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 7 مشکوک افراد کو زیرحراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ ایک مشکوک شخص سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی شبیر سیٹھار کا مزید کہنا تھا کہ بم ناکاہ بنائے جانے کے بعد ریلوے ٹریک کلیئر کردیا گیا اور تمام ٹرینیں اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔یاد رہے ماضی میں سندھ کے مختلف شہروں اور مختلف اوقات میں سرکاری انفراسٹکچر اور فورسز پر حملوں کی زمہ داری سندھی آزادی پسندوں نے زمہ داری قبول کی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز