میلبرن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔
اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث روف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادو کو 15 رنز پر پویلین لوٹایا۔
اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ۔
کپتان بابراعظم دوسرے اور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعد ازاں چوتھے اوور میں وکٹ کہیں محمد رضوان بھی 12
گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشد یپ کا شکار ہے ۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی
ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آؤٹ
ہوئے اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگر اور باروک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ
لینے میں کامیاب رہے ۔


