لندن(ہمگام نیوز) برطانیہ نے بھی پارلیمان سے شام اور عراق پر بمباری کی منظوری کے فوری بعد داعش پر حملوں کا آغاز کردیا
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) نے داعش کے خلاف شام میں فضائی کارروائی کی حمایت کر دی۔
برطانوی پارلیمان میں شام میں داعش پر بمباری سے متعلق قرارداد پر 10 گھنٹے تک بحث جاری رہی، جس کے بعد قرار داد کے حق میں 397 جبکہ مخالفت میں 223 ارکان نے ووٹ ڈالے۔


