پاکستانی جبری قبضے کے خلاف بی این ایم کا جنوبی کوریا میں مظاہرہ
کوریا (ہمگام نیوز ) بلوچستان نیشنل موومنٹ کی جانب سے جنوبی کوریا میں ستائیس مارچ بلوچستان پر جبری قبضہ ویوم سیاہ کے عنوان سے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا.
مظاہرہ ساؤتھ کوریا کے شہر بوسن جوڈیس تاؤا میں منعقد کیا گیا.
مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں نے بھی حصہ لیا جبکہ مظاہرین نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے، جن پر 27 مارچ یوم سیاہ، بلوچستان پاکستان نہیں، کے نعرے درج تھے.
مظاہرین نے 27 مارچ بلوچستان پر پاکستانی جبری قبضے کے دن کے عنوان سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے.


