کابل (ہمگام نیوز ڈیسک) افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سابق سربراہ اور موجودہ وزیر داخلہ امراللہ صالح نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”کابل میں پاکستانی سفارتکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر ہندوستان کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں جوابی کاروائی کرے تو ان کا ملک جوابی کاروائی افغانستان سے کرے گا۔ یہ ایک بلیک میلنگ ، غنڈہ گردی اور بزدلی جیسا عمل ہے۔
انہوں نے کہا عزیز ہندوستان ہم اپنے خیال رکھنے کا اہل ہیں۔ دہشت گرد کے سامنے مت جھکو، وہی کرو جو صیحح ہے۔


