Homeخبریںپاکستانی فوج کا ایف سیون پی جی طیارہ گر کر تباہ

پاکستانی فوج کا ایف سیون پی جی طیارہ گر کر تباہ

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاحات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں پاکستانی فوج کے فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

زرائع کے مطابق ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ اور طیارے کے پائلٹ جل کر خاکستر ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کھیتران کے مطابق کھڈ کوچہ کےعلاقے سے ایک پیرا شوٹ بھی ملا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔

Exit mobile version