چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستانی فوج کے حمایت یافتہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر عالمی...

پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر عالمی دہشت گرد قرار

نیویارک(ہمگام نیوزڈیسک ) ہمگام نیوزدیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے پاکستان سے تعلق اور فوج کی حمایت یافتہ کالعدم جہادی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے اور ان کا نام سلامتی کونسل کی پابندیاں عاید کرنے کے اختیار کی حامل کمیٹی نے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کی کمیٹی نے اپنی منظور کردہ قراردادوں 1267 (1999ء) ، 1989 ( 2011ء) اور 2253( 2015ء) کے تحت مسعود اظہر کا نام داعش اور القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔یہ قرار دادیں داعش ، القاعدہ اور ان سے وابستہ افراد ، گروپوں اور اداروں پر پابندیوں سے متعلق ہیں‘‘۔سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کے اثاثے منجمد کردیے اور ان کے سفر اور ہتھیار رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔واضع رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد 27 فروری کوفرانس،برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی، جسے چین نے ویٹو کیا تھا۔اب سلامتی کونسل نے مسعود اظہر پر پابندی عائد کردی ہے،ان کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ،ساتھ دوران سفر ہتھیار رکھنے پر پابندی ہوگی،جبکہ لگائی گئی تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز